• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ

لندن (اے پی پی) عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں گذشتہ سات ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 2.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 5592 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 2.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4818 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے امکانات کے تناظر میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ کا عمومی رجحان سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین