• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پٹرولیم ایکسپلوریشن نے کثیف گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا

اسلام آباد (اے پی پی) صوبہ سندھ میں پرائیویٹ پاکستانی کمپنی سندھ پٹرولیم ایکسپلوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پیل) نے ڈسٹرکٹ بدین بلاک ivکنسیشن میں بھاری مقدار میں کثیف گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے، پیل بلاک کا آپریٹر ہے۔ عائشہ نارتھ 1 میں 25 مارچ 2016ءمیں ایک کنواں کھودا گیا جس کا مقصد لورگورو کی 2800 میٹر گہرائی کی اوپر کی سطح کی ریت اور باسل سینڈ کی 50 میٹر تک کم گہرائی کا ٹیسٹ کرنا تھا۔ کنویں کی کل گہرائی مئی 2016ءتک 2820 تھی۔ وائر لائن اور ٹیسٹ کے دوران اچھے بہاؤ کے ساتھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی 8.1 کی اعلیٰ معیار کی قدرتی گیس چوک 48/64 ملی جو کہ اوپر کی سطح کی سینڈ یونٹ A کے ساتھ بی پی ڈی 49 کی کثافت تھی۔ کنویں کا پریشر 648 پی ایس آئی ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی سے محروم قوم کیلئے یہ دریافت ایک اچھی نوید ہے اور خطہ میں مزید دریافت کیلئے آگے مزید دریافت کے مواقع فراہم کرے گی۔
تازہ ترین