• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوریکل ڈیٹا بیس اپلائنس کےنئے ماڈلز متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوریکل نے اپنے اوریکل ڈیٹا بیس اپلائنس (او ڈی اے) کے دو نئے ماڈلز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اوریکل کے انجینئر ڈسسٹمز کی بہترین کارکردگی اور معیار تمام چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیز کو بھی مہیا ہو گئی ہے۔اوریکل کا یہ قدم کمپنیوں کو کلاؤڈ پر منتقل ہونے کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ ۱نجینئر ڈ سسٹم جیسا کہ ڈیٹا بیس اپلائنسز اداروں کے لیے کلاؤڈ پر منتقلی کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ کسٹمرزضرورت پڑنے پر اپنا قیمتی ڈیٹا آسانی سے اوریکل کلاؤڈ پر منتقل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین