• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکریوں کا اشتہار نہیں دیامحکمہ ایکسائز کی وضاحت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں کہ محکمہ سے منسلک دفاتر کو مختلف پوسٹس پر بھرتی کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ محکمے کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بھی اشتہار نہیں دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی پوسٹ کیلئے کوئی اشتہار نہیں شائع کرایا گیا۔ عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے جعلی اشتہارات پر توجہ مرکوز نہ کریں، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اس سلسلے میں کسی بھی نتائج کا ذمہ دار نہ ہوگا۔
تازہ ترین