• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیوسینا نے پاکستانی فوٹوگرافرز کی تصویری نمائش پر دھاوا بول دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،پہلے مسلمان فنکاروں کو اپنی نفرت کا نشانہ بنایاپھر گلوکاروں کو اور اب اپنی توپوں کو رخ فوٹو گرافرز کی جانب موڑ دیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سیو سینا نے ممبئی میں ہونے والی پاکستانی فوٹو گرافرز کی تصویری نمائش پر دھاوا بول دیا اور شدید احتجاج بھی کیا۔یہ نمائش بھارت کی سیاسی پارٹی بی جے پی کے رہنما سدیندرا کلکرنی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں5انڈین فوٹو گرافرز اور 5پاکستانی فوٹوگرافرز کواپنے اپنے کاموں کی نمائش کرنا تھی تاکہ ان کی صلاحیت کو دونوں ملکوں میں فروغ مل سکے جس سے دونوں ممالک کو نزدیک لانے میں بھی مدد ملے گی لیکن شیو سینا کو یہ بات پسند نہ آئی اور پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پہنچ گئے اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کئی انتہا پسندوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
تازہ ترین