• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار راحت فتح علی خان کو آمدنی ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری

اسلام آباد(ایجنسیاں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ملک میوزک کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق راحت فتح علی خان نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹ کرکے کروڑوں روپے کمائے لیکن اس آمدنی کو سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ اس لئے راحت فتح علی خان کو نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے وہ 15 دن میں آمدنی کی مکمل تفصیلات سے ایف بی آر کو آگاہ کریں۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کو 2011 میں دلی ایئرپورٹ پر ملکی قانون کے خلاف غیر ملکی کرنسی لے جاتے ہوئے حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
تازہ ترین