• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ جنگی کے شکارملک شام میں بھی رمضان کی رونقیں اور برکتیں عروج پر

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے دیگر مسلم ممالک کی طرح شام میں بھی رمضان کی رونقیں اور برکتیں پوری آب و تاب سے جاری ہیں۔گذشتہ5برسوں سے جاری جنگ کی وجہ سے شام میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے لیکن مخیر حضرات ان حالات میں بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔شام کے دار الحکومت دمشق میں روزانہ سینکڑوں افراد کی افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ کھانوں کی مقدار ہر سال بتدریج بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب دمشق کے بازاروں میں رمضان کی مناسبت سے خصوصی کیک اور پیسٹریاں بھی تیار کی جاتی ہیں لیکن غربت کی وجہ سے اب ان کے اجزاء میں کمی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین