ٹی وی سیریز دی واکنگ ڈیڈ کی پروموشن، یونیورسل اسٹوڈیوز پر زومبیز کا حملہ
| |
Home Page
بدھ 03 شوال المکرم 1438ھ 28 جون 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
ٹی وی سیریز دی واکنگ ڈیڈ کی پروموشن، یونیورسل اسٹوڈیوز پر زومبیز کا حملہ

Todays Print

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے یونیورسل اسٹوڈیوز میں اس وقت لوگوں کے ہوش اُڑ گئے جب خطرناک زومبیز کی بڑی تعداد نے اسٹوڈیو پر حملہ کر دیا۔جی ہاں مشہورِ زمانہ امریکی ٹی وی سیریز دی واکنگ ڈیڈ کی تشہیر کے لئے درجنوں افراد زومبیز کا روپ دھار کر یونیورسل اسٹوڈیو کے گیٹ پر پہنچے تو دروازے توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ۔ٹی وی سیریز کے خوفناک کرداروں کا روپ دھار کریہ منچلے کہیں تو بالکونی میں گھس بیٹھے تو کہیں دروازوں کی آڑ لے کر چھپ گئے پھر جیسے ہی کوئی قریب آتا یہ اچانک اپنے ہاتھ باہر نکال کر انہیں ڈرانے کی بھرپور کوشش کرتے ۔اس نوجوانواں کا میک اپ اورادکاری ایسی تھی کہ دیکھ کر ایسا گمان تھا کہ جیسے حقیقی زومبی باہر آنے کیلئے بے تاب ہوں۔خون میں لت پت چلتے پھرتے مُردے دیکھ کر راہ چلتے لوگوں کے تو چھکے ہی چھوٹ گئے۔