• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف بولن شاہ بادامی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

روہڑی (نامہ نگار) روہڑی کے علاقے بولن شاہ بادامی کے مکینوں کا علاقے میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بس اسٹینڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ۔ نعرے بازی پانی اور بجلی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے بولن شاہ بادامی اور میمن محلہ کچی آبادی کے مکینوں نے مسمات لالی پٹھانی ودیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کر احتجاجی ریلی نکال کر روہڑی بس اسٹینڈ پر ٹائر جلا کر  سخت گرمی میں روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ مظاہرین نے نساسک انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ متاثرین نے بتایا کہ ایک ماہ سے علاقے میں پانی نہیں آرہا جسکے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور دور دراز علاقوں سے پانی لاکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی سے بھی محروم ہیں۔ منتخب نمائندوں اور نساسک انتظامیہ کو شکایات کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔ ایک گھنٹے بعد روہڑی تھانے کے انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں نے احتجاجی دھرنے ختم کروانے کی کوشش کی مگر نا کام رہے بعدازاں متاثرین نے نساسک آفس روہڑی کا گھیراؤ کر کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا اسسٹنٹ منیجر احمد عبداللہ شاہ نے متاثرین کو جلدپانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواکر احتجاج ختم کروادیا۔
تازہ ترین