• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو:گھر پر حملے کیخلاف محنت کش کی بھوک ہڑتال جاری

سامارو( نامہ نگار)  چندروز قبل سامارو کے وارڈنمبر چار کے شیخ محلہ کے رہائشی غریب محنت کش  کے گھر پر قبضہ وتشدد اورمقدمے میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری وبااثر کونسلر کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے خلاف سامارو پریس کلب کے سامنے محنت کش شکیل خاصخیلی کی  بچوں سمیت پانچویں روز بھی سخت گرمی میں بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ بھوک ہڑتالی مظاہرین گزشتہ چار راتوں سے  رات کے وقت پریس کلب میں رات گزاررہے ہیں۔بھوک ہڑتالی شکیل خاصخیلی کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی سامارو کا نومنتخب کونسلر ،ٹاؤن آفیسر ودیگر عدالت سے عبوری ضمانت کرانے کے بعداغوا وقتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔گزشتہ روز رات کے وقت  نقاب پوش موٹرسائیکل پر سواردو نامعلوم افرادنے کیمپ  آکر دھمکیاں دیں کہ مقدمے سے دستبردار اور بھوک ہڑتال ختم کرو ۔شکیل خاصخیلی نے کہا کہ انہیں ملزمان سے  اپنی اور اہل خانہ کی جان کا  خطرہ ہے  شکیل خاصخیلی کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری تک  احتجاج  جاری رہے گا۔دوسری جانب قوم پرست پارٹیوں جسقم،ایس ٹی پی،ایس یو پی ودیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جمیل دھونکائی،میہار بنگلانی،روشن منگریو،سرائی غلام نبی خاصخیلی ودیگر نے بھوک ہڑتالی کیمپ پر یکجہتی کا اظہار کیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا بااثر افراد کی جانب سے محنت کش شکیل خاصخیل اس کی بیوی ،جمیل دھونکائی،پولیس کے خلاف سیشن کورٹ عمرکوٹ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی جسے عدالت نے خارج کردیا ہے۔
تازہ ترین