• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مورو(نامہ نگار)  پولیس کی جانب سے باندھی روڈ پر جوئے کے اڈے  سے گرفتار کئے گئے 15 جواریوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ مورو کی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا گیا۔ ملزمان میں غلام نبی، محمد صالح، علی گوہر، خالد، وزیر، اللہ بخش، امام الدین، رضا محمد، اللہ رکھیو، بدر الدین، رانجھو، شبیر، ساجد اور دیگر شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مورو کی عدالت نے گرفتار کئے گئے ملزمان  کو ضمانت پر رہا کر دیا۔چانگ سب ڈویژن میں نہری پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ٹنڈو غلام علی(نامہ نگار)نصیر واہ کی چانگ سب ڈویژن میں نہری پانی کی  جاری مصنوعی قلت کے خلاف متاثرہ آبادگاروں کی بڑی تعداد نے کپری موری اسٹاپ پر میرواہ،ماتلی مین روڈ پر  احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس کے باعث 3 گھنٹے روڈ بلاک ہو گیا اور ٹریفک معطل ہوگئی۔ جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  آبادگاروں میں شامل عبدالحق ھالیپوتہ، امان اللہ بھان، بابو بھان، چوہدری ناصر ورک، شاہد ورک، علی محمد ھالیپوتہ، صدام حسین ھالیپوتہ، فدا حسین ھالیپوتہ، حاجی ابراہیم ھالیپوتہ، اکرم آریسر، شعیب آریسر نے الزام لگایا کہ ایس ڈی او نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، علاقے میں نہری پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے انکی ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کو بنجر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ تیار فصل سوکھ گئی ہیں۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔انہوں نے حکومت سندھ ، اور محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے حصے کا پانی انہیں فراہم کیاجائے۔
تازہ ترین