• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگورجہ : سیپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز

ہنگورجہ (نامہ نگار ) سیپکو رانی پور ڈویژن کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیاہے 500 غیرقانونی کنکشنز منقطع دیئے گئے اور اتارے گئے تار جلادیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق رانی پور ڈویژن کے ایکسین راجا رڈ ، ایس ڈی او منصور بھنبھرو کی سربراہی میں ہنگورجہ رانی پور ،سگیوں سمی ،رسول آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے 500سو سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے ہیں اور تار اتار کر جلادیئےگئے ہیں۔اس موقع پر ایکسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین