• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( رپورٹ/رفیق بشیر )سپر ہائے وے پر واقع  سبزی و فروٹ منڈی بارش سے جل تھل ہو گئی، لاکھوں روپے کا پھل اور سبزی گل سڑ گئی اور منڈی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگی، شدید تعفن میں کاروبار جاری رکھنا مشکل اور مزدور پریشان ہیں،خریدار بھی منڈی آنے سے گریزاں، پاکستان کی سب سے بڑی سبزی و فروٹ منڈی غلاظت کا گڑھ بن گئی،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث منڈی کی تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ،جبکہ منڈی سے رہائشی علاقوں تک سبزی  و فروٹ کی فراہمی  بھی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث رہائشی علاقوں میں سبزی وفروٹ کی قیمتوں میں اضافہ نظر آیا ۔  منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے تاجروں کی تعداد بہت کم رہی ،جبکہ سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں کی انجمن کے چیئر مین  حاجی شاہ جہاں  نے  وزیر زراعت اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی کے ترقیاتی کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیے جائیں، سبزی منڈی مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔ قبضہ مافیا،  اور کرپشن کو ختم اور ترقیاتی کام جلد مکمل کرائ جائیں۔
تازہ ترین