• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المقد س کی آزادی کے لیے اسلامی فوج تشکیل دی جائے،سمینار

کراچی (پ ر)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر علامہ عبدالخالق فرید ی کی زیر صدارت القدس سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہوا ۔جس کے مہمانان خصوصی علامہ عبداللہ غازی ، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، علامہ علی کرار نقوی تھے ۔تقریب میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہاکہ بیت المقد س کی آزادی کے لیے اسلامی فوج تشکیل دی جائے۔فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم سے لاتعلق و خاموش نہیں رہ سکتے ۔بیت المقدس کو اسرائیل و امریکہ کے پنجہ استبداد سے نجات دلانے کے لیے علماء  بیداری پیدا کریں ۔دہشت گردی فرقہ واریت کرپشن اور اندرونی و بیرونی سازشوں کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ۔اس موقع پر قبلہ اول بیت المقدس،کشمیر کی آزادی ، ملکی امن استحکام اور ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی  اورجمعۃ الوداع کو یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منائے جانے کا اعلان کیاگیا۔سیمینار سے جامعہ علامہ بنوری ٹاون کے مفتی محمد بخاری، مفتی اکبر شاہ ، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ عبداللہ جونا گڑھی ،علامہ شاہدین اشرفی ، علامہ عقیل انجم ، شکیل قاسمی ،علامہ مرتضی خان رحمانی ، مسلم لیگ (ن)کے اسلم خٹک ، تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جے یوپی کے علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سید رضی حید ر رضوی  اوردیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین