رینجرز کی کارروائیاں 2 ملزمان ہلاک ، ٹارگٹ کلرز سمیت 8 گرفتار
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
رینجرز کی کارروائیاں 2 ملزمان ہلاک ، ٹارگٹ کلرز سمیت 8 گرفتار

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نےلیاری میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو ہلاک کردیا جبکہ شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائی کرکے متحدہ قومی موؤمنٹ کےعسکری ونگ کے دو ٹارگٹ کلر زسمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے نوا لین میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم رینجرز کے جوانوں کی فائر نگ سے دو ملزمان مارے گئےجبکہ دو ملزمان رینجرز کی جوابی فائرنگ کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ کے اہم کمانڈر وصی لاکھو گروپ سے تھا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے۔دریں اثناء رینجرز نے اورنگی ٹاؤن ،شاہ فیصل کالونی اورجمشیدٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کرکے متحدہ قومی موؤمنٹ کی عسکری ونگ سے وابستہ دو ٹارگٹ کلرز سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔دوسری جانب شہر کے گلشن اقبال اور ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیاہے۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔