• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاپے اورمنتخب نمائندوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ متحدہ کے کارکنان اورمنتخب عوامی نمائندوں کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے  چھاپے اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، متحدہ کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے اور تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیاجائے،رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں سرکاری اہلکاروں نے رنچھوڑلائن ٹاؤن یوسی 23 کے وائس چیئرمین وسیم قادری، فیڈرل بی ایریا یوسی 29 کے جنرل کونسلر سمیرمحموداوریوسی 46 کے جنرل کونسلرسیدحسنین نقوی اورلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43 کے سرکل انچارج محمدعلی کوگرفتارکرلیا، متحدہ نارتھ کراچی ٹاؤن یونٹ 133-A کے کارکن آصف سعید ولد محمد سعید کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ واقع R-105 الیون سی 2 ، گلشن سرسید نارتھ کراچی میں چھاپہ مارا اور آصف سعید کے نہ ملنے پر اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں یہ اس بات کاکھلا ثبوت ہے کہ متحدہ کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین