• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف  رپورٹر) قاسمی جیم خانہ نے شامیل کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ناظم آباد سپر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ شامیل کرکٹ کلب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ حسن محمود نے تین چھکوں کی مدد سے 51 ، محمد سمیع نے دو چوکوں اور دو چھکو ں کی مدد سے 26 جبکہ سجاد نے 27 رنز بنائے۔ وسیم علی اور عمیر احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔قاسمی جیم خانہ نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا نور ولی نے پانچ چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 60 رنز بنائے حمزہ گھانچی نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ 
تازہ ترین