• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیربیین لیگ:پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل فرنچائز مالکان کیلئے کھیلیں گے

کولکتہ ( آن لائن ) پاکستانی کرکٹرز پر انڈین پریمیئر لیگ کے دروازے تو بند ہیں لیکن وہ دنیا کی دیگر تمام لیگز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، بھارتی فرنچائز مالکان پاکستانی کرکٹرز کو اپنی ملکی ٹیموں میں تو شامل نہیں کرپار ہے لیکن ان کی بیرون ملک ٹورنامنٹس کیلیے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ سہیل تنویر، شعیب ملک، عمراکمل اور عماد وسیم کیرییبین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ شعیب ملک بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کے لیے کھیلیں گے جس کو اس سال بھارتی ارب پتی وجے مالیا نے خریدا، یاد رہے اس سے قبل وہ آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کےمالک تھے اور تاحال اس کے سرپرست ہیں۔ دوسری جانب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ مالیا نے ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کو فرنچائز دوبارہ فروخت کی تھی ۔ اس کا مطلب یہی ہوا کہ شعیب ملک آئی پی ایل فرنچائز کے مالک کے لیے کھلیں گے جن کے شوہر ارب پتی مکیش امبانی ہیں۔ عمراکمل ٹرینباگو رائیڈرز کی جانب سے کھیلیں گے جس کے شریک مالک شارخ خان، صنعت کار جے مہتا اور ان کی بیگم دونوں اور اداکارہ جوہی چاؤلہ ہیں۔ سی پی ایل میں شامل تیسرے پاکستانی عماد وسیم کو 2013 کے پہلے ایڈیشن کی چمپین ٹیم جمیکا تلاواز نے حاصل کیا ہے جس کے مالک دو ہندوستانی نژاد امریکی منیش پٹیل اور رون پاریکھ ہیں۔ اتفاقی طورپر ہالی ووڈ اسٹار جیرارڈ  بٹلر کا بھی کچھ حصہ بھی جمیکا میں شامل ہے۔ سہیل تنویر گیانا امیزون ٹریڈنٹ کے لیے کھیلیں گے جس کے مالک رانجی سنگھ رام روپ بھی ہندوستانی ہیں جو گیانا کے بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔
تازہ ترین