• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماحولیاتی آلودگی مسئلہ وطن عزیز میں سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی میں روز بروز خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام ہر طرح کی آلودگی سے دوچار ہیں۔ ہر آلودگی ہمارے معاشرے میں پوری شدومد سے موجود ہے۔ حالانکہ دنیا بھر کے ماہرین آلودگی کے خطرے سے مسلسل آگاہ کر رہے ہیںپھر بھی اس پر قابو پانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کی جارہیں۔ اور اب تو عالمی ادارہ صحت نے کراچی سمیت پاکستان کے تین شہروں کو دنیا کے 10آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیاہے۔اس رپورٹ میں گندگی کے حوالے سے دنیا کے پہلے 10شہروں کی فہرست میں کراچی پانچویں ،پشاور چھٹے، اور راولپنڈی ساتویں نمبر پر ہے۔ دیکھا جائے تو ان تین شہروں پر ہی کیا موقوف اور کئی بڑے شہر بھی ہر طرح آلودگی کی لپیٹ میں ہیں اس سے نا صرف عوام کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیںلوگ نفسیاتی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ اگر ملک بھر میں اس حوالے سےحکومت نے درست سمت میں قدم اٹھا لئے اور عوام نے اس کا ساتھ دیا تو ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی ممکن ہو سکتی ہے۔( محمد راشد)۔کراچی)
تازہ ترین