• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے، مگر افسوس صد افسوس کہ اس ترقی پسند دور میں بھی بعض پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ نہیں کیا جاتا۔ اس کے برعکس انہی علاقوں میں لڑکوں کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم میں بھی کوئی عار نہیں سمجھی جاتی حالانکہ دور حاضر میں عورت کے لئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے۔ ایک عورت کو تعلیم دلانا محض ایک فرد کو نہیں بلکہ ایک نسل کو تعلیم دلانے کے مترادف ہے کیونکہ ایک عورت ہی اپنی اولاد کی پرورش کی ذمہ داری نبھاتی ہے۔ اگر عورت تعلیم یافتہ ہو گی تو وہ اپنی اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کرے گی اور اگر عورت ناخواندہ ہو گی تو اس سے اپنی نسلوں کی بہترین تربیت کی امید نہیں کی جا سکتی۔ اس لئے ہمیں اپنے دہرے معیار کی اصلاح کرتے ہوئے لڑکیوں کو بھی لڑکوں کیساتھ ساتھ حصول تعلیم کا برابر موقع دینا چاہئے۔ (ندا اشفاق)
nida.ishfaq@gmail.com
تازہ ترین