• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ نجانے کون ہیں وہ لوگ جو اللہ کی زمین پر اُس کی مخلوق کو اذیت دے کر مارنے سے بھی نہیں ڈرتے۔ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کا عرصہ پاکستانی قوم کی سیاہ نصیبی کا بھیانک باب ہے جس کے نمایاں خدو خال میں سندھ و بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کی لرزہ خیز واردتیں ہیں۔ یوں تو تمام انسانی جانیں نہایت محترم اور قیمتی ہیں مگر کچھ لوگ معاشرے کے لئے اس قدر کارآمد اور قابل تقلید ہوتے ہیں جن کے جانے سے تعمیر ِ معاشرہ و ملت کا کام اُدھورا رہ جاتا ہے۔ بلوچستان میں کئی قابل ذکر اساتذہ و پروفیسرز سمیت اہم سرکاری افسران کا قتل ہوا، سندھ میں بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھتے رہے۔ ریاست ہمیں روٹی، کپڑا، مکان بھلے نہ دے مگر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے تو اقدامات کرے۔ (ثریا طارق عباسی)
abbasi.stq@gmail.com
تازہ ترین