• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دے رہے ہیں، چیئرمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی جانب سے عید سے قبل واجبات کی ادائیگی کی غرض سے سیکنڈری اسکولز سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور ٹو (نویں دسویں) کلاسوں کے سالانہ امتحانات برائے 2016میں ویجیلنس کمیٹیوںکے اراکین، سینٹر کنٹرولر ز اور سینٹر سپرنٹنڈنٹس کے طور پر کام کرنے والے اساتذہ اور عملے سے کہا گیا ہے کہ ان کو چیکس ادا کرنے کی غرض سے بورڈ کی متعلقہ برانچ صبح دس بجے سے 2بجے تک کھلی رہے گی۔ اس طرح جن ممتحن حضرات نے اپنے بل 21رمضان تک جمع کرا دیئے ہیں وہ اپنے چیک شیڈول کے مطابق وصول کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس طرح بورڈ کا عملہ بھی اپنی ایڈوانس تنخواہ 30جون  تک حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت پہلی جولائی سے قبل اس لئے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ متعلقہ افراد عید سے قبل رقم حاصل کر سکیں۔ 
تازہ ترین