• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او آر کار ڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کے پا کستان میں قیام کی مدت میں 31 دسمبر 2016 تک چھ ماہ کی توسیع

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم نواز شریف نے پی او آر کار ڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کے پا کستان میں قیام کی مدت میں 31 دسمبر 2016 تک چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین رواں سال 31 دسمبر تک پاکستان میں رہ سکیں گے۔وزیر اعظم نے وزارت خارجہ اوروزارت سیفران کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کے کیمپوں کی بتد ریج پاکستان سے افغانستان منتقلی کیلئے افغان حکومت اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر ) سے فوری طور پر مذاکرات کریں‘ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں سہولت دینے اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان افغانستان منتقل ہونے والے مہاجر کیمپوں میں تین سال تک مفت گندم فراہم کر ے گا۔پاکستانی کیمپوں سے واپس جانے والےمستند مہا جر ین کیلئے گندم مختص کی جائے گی اور عالمی ادارہ خوراک اور اور اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق یومیہ مجازمقدار فراہم کی جائے گی‘ افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی تھی۔ 
تازہ ترین