• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعام گھر میں بھی برسات انعامات ہی انعامات، ایک اورخوش قسمت فیملی نے گاڑی جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں باران رحمت برس رہی ہے اور انعام گھر میں انعامات کی برسات زوروشور سے جاری ہے ۔۲۸جون کو شدید بارش کی وجہ سے پورے ملک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انعام گھر کی نشریات تعطل کاشکار ہونے کے باعث جاری نہیں رہ سکی تھی تاہم اس کی کسر میزبان نے گزشتہ روز انعامات کی برسات میں اضافہ کرکے پوری کردی۔جیوپر ایشیا کے سب سے بڑے فیملی گیم شو میں گزشتہ روزایک خوش نصیب فیملی نے ایک اور گاڑی جیت لی،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی حاضرین سے دلچسپ گپ شپ کے ساتھ انعا ما ت کی برسات کاسلسلہ نشریات کے تیئیسویں روزبھی جاری رہا اورایک دلچسپ گیم کے دوران ایک خوش قسمت خاندان نے پوٹلی میں چھپے قیمتی انعامات پر مبنی گیم شو میں لکی نمبر بتاکر 800-CC گاڑی جیت لی جسے تلو نے اسپانسرکیا تھا۔ میزبان کی جانب سے بڑی بڑی آفرز کو رد کرتے ہوئے متعلقہ فیملی نے اپنے کارڈ میں چھپے انعام کو ترجیح دی اور لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی کے حصول میں کامیاب ہو گئی تاہم کارڈ میں موجود۱۶لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور ۱۰تولہ سونا جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔انعام گھر میں گزشتہ روز بھی دلچسپ گیمز اور سوالات وجوابات کے تبادلے میں حاضرین نے بڑی تعداد میں بیش قیمت انعامات جیتے جن میں متعدد موٹر سائیکلز ،عمرے اور دبئی کے ریٹرن ٹکٹس ،ہیر ے اور سونے کی انگوٹھیوں، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، الیکٹرا نک مصنوعات اور نقدی سمیت لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات شامل ہیں۔
تازہ ترین