• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جمعہ کے روز نان فائیلرز پر ایک اور بجلی گرے گی ، گاڑی لیز کرانے پر پہلی بار 3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا

اسلام آباد (حنیف خالد) یکم جولائی 2016ء سے نان فائیلرز پر ایک اور بجلی گرنے والی ہے۔ وہ نان فائیلر (ٹیکس چور) جو لیزنگ کمپنیوں سے یا بینکنگ کمپنیوں سے بیش بہا قیمتی گاڑیاں لیز پر حاصل کرتے ہیں ان پر پہلی دفعہ فنانس ایکٹ 2016ء میں 3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ ہو گا جو گاڑی کی کل قیمت جو لیزنگ دستاویز میں ہو گی اس پر وصول ہونا شروع ہو گا۔ اس کا اطلاق یکم جولائی 2016ء اور اس کے بعد لیز پر حاصل کی جانے والی گاڑیوں پر کیا جائے گا۔ ہر سال ملک میں کم و بیش ایک لاکھ گاڑیاں لیز پر حاصل کی جاتی ہیں اور نان فائیلرز (ٹیکس چور) اس لیزنگ کا فائدہ اٹھا کر اس پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرتے جبکہ گاڑی ان کے استعمال میں آ جاتی ہے۔ 20 لاکھ روپے سے لیز کرائی گئی گاڑی پر 60 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔ 30 جون 2016ء تک کا جو سسٹم ہے اس میں گاڑی ڈیلر سے خریدنے والا شخص ودہولڈنگ ٹیکس رجسٹریشن کے وقت پر دیتا ہے یا کمپنی سے گاڑی خرید نے کے وقت ودہولڈنگ ٹیکس خریدار 850 سی سی کی گاڑی پر فائلر کی صورت میں 10 ہزار اور نان فائیلر سے بھی 10 ہزار ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔
تازہ ترین