• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ڈسپلنری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لیں،پاکستان بار کونسل

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل کی  ایگزیکٹو کمیٹی نے  لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی طرف سے خواتین ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی کیلئے  ڈسپلنر ی کمیٹی کے قیام پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ڈسپلنری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن  فوری طور پر واپس لیں تاکہ بار اور بنچ کے درمیان بہتر تعلقات کار قائم رہیں۔ بار کونسل کے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کو اس کمیٹی کے قیام کے حوا لے سے شدید تحفظات ہیں کیونکہ یہ بار کونسلز کے دائرہ اختیار میں مداخلت اور دخل اندازی کے مترادف ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ  وکلاء کے خلاف انضباطی کار رو ا ئی کرنے کا اختیار صرف اور صرف صوبائی اور پاکستان بار کونسل کا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین