• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال میں دفاعی سازوسامان کی بر آمدات 35 فیصد بڑھ گئیں، عالمی منڈیوں میں فروخت کیلئے کمپنی بنانے پر غور

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیردفاعی پیداوار راناتنویرحسین نے قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوارکوبتایاکہ وزارت دفاعی پیداوارچھوٹے ہتھیاراوردفاعی سازو سامان کی عالمی منڈیوں میں فروخت کیلئے سینٹرل ایکسپورٹ کمپنی بنانے کی تجویزپرکام کررہی ہے‘حکومت کی موثرحکمت عملی کے باعث 3سالوں کے دوران دفاعی سازو سامان کی برآمدات میں 30سے 35فیصداضافہ ہوچکاہے‘سپرمشاق طیاروں  کے اتنے آرڈر مل گئے ہیں کہ پورا کرنےمیں کئی سال لگ جائینگے،وزارت دفاع کے ماتحت ادارے ایم وی آر ڈی ای نے 1965ءسے لیکراب تک تینوں مسلح افواج کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن ضرب عضب میں استعمال ہونے والے ہیوی آلات تیارکیے ہیں‘این آرٹی سی کے تیارکردہ جیمر ملک بھرکی 24 بڑی جیلوں میں نصب کرنے کے آرڈرمل چکے ہیں ۔وہ بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوارکے اجلاس کے دوران گفتگوکررہے تھے۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصورنے کی ۔وفاقی سیکرٹری دفاعی پیداوار میجرجنرل (ر) ایم اویس‘ڈی جی ایم وی آر ڈی ای‘ممبران کمیٹی محمدخان‘رمیش کمار‘معین وٹو ‘سردارامجدفاروق کھوسہ‘بھاون داس‘عامرہ خان‘رانا  قاسم نون‘عفت لیاقت‘شہریارآفریدی‘عائشہ گلالئی‘بلال رحمان سمیت دیگرممبران موجودتھے۔اجلاس کوڈی جی ایم وی آر ڈی ای نےبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 1965ءاور 1971ءکی جنگ میں جب بیرونی امدادروک لی گئی تو  دفاعی سازوسامان میں خودانحصاری کی ضرورت کوشدت سے محسوس کیاگیا۔
تازہ ترین