• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان جج اور عدالتوں کو تالے لگاکر فیصلے کروانا برداشت نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہا ہے کہ بدعنوان جج اورعدالتوں کو تالے لگا کر فیصلے کروانا برداشت نہیں، ایماندار ججز کو کام نہ کرنے دینا نظام عدل کے ساتھ زیادتی ہے۔ 98فیصد وکلاء پروفیشنل ہیں انھیں کوئی ہاتھ تو لگا کردیکھے میں انکے پیچھے کھڑا ہوں ،پروفیشنل وکلاءکی طرف اگر کوئی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے تو گوارہ نہیں کروں گا ۔ یہ کیا مردانگی ہے کہ ہماری بیٹی یا بہن جج کی عدالت کو کوئی تالہ لگائے یا اس سے بدتمیزی کرے، خواتین ججز ہماری بہنیں، ہماری بیٹیاں ہیں، ان کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں لیکن میری وکلاء سے بڑا بھائی ہونے کے ناطہ ایک ہی درخواست ہے کہ وہ عدالتی نظام کو چلنے دیں ہم نے ضلعی عدلیہ کو فعال بنانا ہے۔
تازہ ترین