• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر مارڈالا

لاہور، چوہنگ (نمائندہ جنگ ) گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ شوہر نے اپنی بیوی کے اوپر سانپ چھوڑ دیا جس کے ڈسنے سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے ملزم عابد کو گرفتار کر کے سانپ برآمد کر لیا ہے۔ عابد کی 8ماہ قبل نورین سے پسند کی شادی ہوئی  تھی ، وقوعہ لاہور  چوہنگ میں ہوا ،تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں عابد کی 8ماہ قبل 22سالہ لڑکی نورین سے پسند کی شادی ہوئی شادی کے بعد دونوں میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ۔ گزشتہ روز دوبارہ انکالڑائی جھگڑا شروع ہو ا جس پر ملزم عابد نے پہلے اپنی بیوی نورین کو نشہ آور چیز کھلا کر اس کو پہلے نیم بے ہوش کیا اور اسکے بعد اسے کھیتوں میں لے جاکر اسکے اوپر زہریلا سانپ چھوڑ دیا ۔ جسکے ڈسنے سے  خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ملزم عابد کی یہ دوسری شادی تھی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عابد نے نورین سے محبت کی شادی کی تھی  ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزم نے ڈرامہ رچایا کے میری بیوی کوسانپ نے ڈس لیاہے جس سے اسکی موت واقع ہو ئی ہے پولیس کو شک پڑنے پر جب ملزم کی پولیس نے چھترول کی تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔ملزم نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو نشہ آور چیز اس لئے کھلائی کہ وہ مزاحمت نہ کرے اور جب میں نے سانپ اس کے کپڑوں کے اندر ڈال دیا تھا جس سے اس نے بار بار اسے ڈسا اور اس کی موت ہو گئی۔  تفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین