• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی 18لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکیں

لندن (جنگ نیوز) طالبان دہشت گردوں سے ٹکرانے والی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور ان کے اہل خانہ بھی کروڑ پتی بن گئے، ملالہ نے اپنی کتاب کی فروخت اور مختلف لیکچرز کے ذریعے لاکھوں پونڈ کمائے۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی سوانح عمری کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کی جانے والی کمپنی سالار زئی لمیٹڈ کا ٹیکس ادائیگی سے قبل منافع 11لاکھ پائونڈ بتایا گیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی اور ان کے والدین اس کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں اور گزشتہ برس اگست تک کمپنی کے بینک اکائونٹ میں 22 لاکھ پائونڈ موجود تھے۔
تازہ ترین