• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے آزاد کشمیر میں برادری ازم کا خاتمہ کردیا، اقبال کیانی

برمنگھم(آصف محمودبراہٹلوی) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں برادری ازم کے بت پاش پاش کردیئے۔ تمام برادریوں کا گلدستہ بناکر اتحاد کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی نے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ن لیگ آزاد کشمیر کے سینئر رہنمائوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر زبیر اقبال کیانی نے مزید کہا کہ آئندہ آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں برطانیہ سے ایک بڑا قافلہ آزاد کشمیر میںجماعت کی کامیابی کی مہم چلائے جائیگا۔ میڈلینڈ سے قبارت راجہ امجد خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی اور تارکین وطن کی کاوشوں کو ضرور مد نظر رکھے گی ہم سب الیکشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے قائد راجہ فاروق حیدر خان کی ذات پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ اپنے کارکنوں کی محنتوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ ہم نے کمر کس لی ہے کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ ثقلین نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور مشکل وقت میں ذاتی مفادات کی قربانی دینی چاہئے۔ مرزا جمیل جرال، راجہ توصیف کیانی، راجہ مقصود خان، راجہ خان ، راجہ اسرار خان، راجہ رائیس خان، راجہ عثمان خان، راجہ اسحاق خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔ 7 جولائی کو ایک وفد راجہ زبیر کیانی کی قیادت میں برمنگھم سے بھی روانہ ہوگا۔ تمام عہدیداران اور کارکنان کے جذبات یہی ہیں کہ ہم سب مسلم لیگ ن کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ حکومت نے عوامی امنگوں کا سرعام قتل کیاہے عوام بہت مایوس ہیں۔ آزاد کشمیر سے جن مسلم لیگی امیدواروں نے درخواستیں واپس لیں ہیں ان سب کی جماعتیں وابستگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین