• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کو مہنگی پڑے گی، چوہدری جاوید

برسلز (عظیم ڈار)برطانوی حکومت نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے نہ ہی پونڈ کو یورو میں تبدیل کیا اور نہ ہی یوروزون میں شمولیت اختیار کی، یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کو مہنگی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی بلجیم کے چیئرمین چوہدری جاوید نے کیا۔ انہوں نے کہا برطانوی قوم نے اپنے علیحدہ تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی پیش کش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 23جون کے ریفرنڈم میں اپنا واضع موقف دے دیا۔ دوسری جانب یورپ کے دیگر ممالک ہالینڈ ڈنمارک اور ناروے جوکہ امریکن نواز ہیں اور ان کی بادشاہتیں بھی یورپی یونین کے تابع میں وہ بھی اندرونی طور پر آزاد رہنا چاہتے ہیں کیونکہ ان ممالک کے سرمائےیونان، پرتگال رومانیہ اور دیگر غریب یورپی ممالک میں ترقیاتی مد میں لگائے جارہے ہیں۔ اگر ان یورپی ممالک نے یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان کردیا تو یورپی یونین کو بہت بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ چوہدری جاوید نے کہا کہ برطانیہ کو علیحدگی مہنگی پڑے گی کیونکہ اس وقت یورپ کی اکانوی سب سے مضبوط اکانومی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی بقا متحد رہے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے اس میں سبق بھی ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی پاکستان کے درخشاں مستقبل کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔
تازہ ترین