• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتشر اپوزیشن احتساب کا فیصلہ نہیں کرسکتی، اقبال سندھو

لندن (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ منتخب قیادت کے خلاف پیپلز پارٹی کا نام نہاد ریفرنس جھوٹ کا پلندہ اور چور مچائے شور کے زمرے میں آتا ہے۔ منتشر اور مایوس اپوزیشن رہنمائوں کو پاکستان کی منتخب قیادت پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ کس کا احتساب کرنا ہے اور کس کا نہیں، اس بات کا فیصلہ مٹھی بھر افراد نہیں کرسکتے۔ پاکستان کی قسمت کے فیصلے شاہراہوں پر یا میدانوں میں نہیں بلکہ عوام کے منتخب ایوانوں میں ہوں گے۔ وہ ایک افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔ اقبال سندھو نے مزید کہا کہ ہماری قیادت نے کبھی احتساب کا سامنا کرنے سے انکار نہیں کیا، لیکن متحدہ اپوزیشن انتقامی سیاست کے درپے ہے۔ قومی چوروں کو چھوڑ کر صرف میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کا احتساب قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب ک نام پر سیاست چمکانے والے خاندانی چوروں کا اپنا دامن داغ دار ہے۔ اگر عمران خان اپنے معتمد جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان سے ان کی آف شور کمپنیوں کے بارے میں وضاحت طلب اور انہیں پارٹی عہدوں سے فارغ نہیں کرسکتے تو انہیں پاکستان کی منتخب اور پاکستانیوں کی محبوب قیادت پر دشنام طرازی کرنے کا حق کس نے دیا ہے۔
تازہ ترین