• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مندانہ سرگرمیوں میں کرکٹ کے کھیل کا اہم کردار ہے، مقررین

لندن (ودود مشتاق)نوجوانوں میں صحت مندانہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کرکٹ کا کھیل اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سلائو میں حاجی رفیق فائونڈیشن ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹورنامنٹ میں ایلزبری سلائو اور سائوتھ ایسٹ سے 8مختلف کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ ایلزبری ٹیم نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی زاہد راجہ اور ذاکر کیانی نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے جبکہ ٹورنامنٹ سے ہونے والی آمدنی حاجی رفیق فائونڈیشن کو جمع کرادی گئی۔
تازہ ترین