• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیرٹی کا نفرت اور تعصب کی لہر کے خلاف متحد ہو جانے کا مطالبہ

لندن(جنگ نیوز) چیرٹی نے کمیونٹیز پر زوردیا ہے کہ وہ نفرت اور تعصب کی اس لہر کے خلاف متحد ہو جائیں جس نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ریمیمبرنگ سریبرینیکا نے اپنے سپورٹرز سے کہا ہے کہ سب متحد ہو جائیں اور ای یو ریفرنڈم کے بعدنفرت انگیز تقاریر اور نفرت پرمبنی جرم کے بڑھتے ہوئے مسائل تے نمٹنے کے لئے ہنگامی طورپر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ہر گذرتی ساعت یہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں کہ لوگوں کو ان کی قومیت، نسل اور مذہب کی بنیاد پرآن لائن اوربرطانوی ٹائونز اور شہروں دونوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ چیرٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کو نفرت اورعدم بردشت کے سنگین مضمرات سے آگاہ کرنے کے لئے ایونٹس کے انعقاد کے ذریعے 10سے 17جولائی تک سریبرینیکا میموریل ویک کے دوران ہم ایک حقیقی فرق لاسکتے ہیں۔ 1990کی دہائی میں بلقان میں نفرت انگیز تقریر امتیاز اور آج کے برطانیہ کے درمیان متوازی طورپر یکسانیت ہے۔ برطانیہ میں حالیہ برسوں میں نفرت کی بنیاد پرہونے والے جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برطانیہ میں حالیہ برسوں میں نفرت کی بنیاد پرہونے والے جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں 2014/2015میں 50,000 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ریمیمبرنگ سریبرینیکا کے چیئرمین ڈاکٹر وقاراعظمی او بی ای نے ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بد سلوکی اور غیر انسانی زبان ہمارے ملک میں عام ہوگئی ہے جسے ہمارے معاشرے کی ہر سطح پر چیلنج کیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین