• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرام میں ہیٹ کرائم کے شبے میں گرفتار2افراد کی ضمانت

لندن (جنگ نیوز) مانچسٹر سٹی سینٹر میں ٹرام پر ہیٹ کرائم کے شبے میں گرفتار دو افراد کی ضمانت ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ آفیسرز ٹرام میں سفر کے دوران مبینہ ہیٹ کرائم کے آفنسز سے آگاہ ہیں۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا تھا جب ویڈیو آن لائن ہوئی۔ 20اور18سال عمر کے دو افراد اور16سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا۔ دو افراد کی10اگست تک ضمانت ہوگئی، جبکہ ٹین ایجر تفتیش کے سلسلے بدستور پولیس کسٹڈی میں ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹرام میں سفر کرنے والے ایک شخص کو امیگرنٹ کہہ کر پکارا گیا اور اسے کہا گیا کہ وہ افریقہ واپس چلا جائے جس پر اس نے جواب دیا کہ بعض لوگ ذہین نہیں ہوتے۔ متاثرہ شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ وہ سات سال فوج میں رہا ہے۔ دیگر کمیوٹرز نے ہیٹ کرائم کا ارتکاب کرنے والوں سے کہا کہ وہ توہین کررہے ہیں، وہ انگلینڈ کو بے توقیر کررہے ہیں۔
تازہ ترین