• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو ریفرنڈم سے آئر لینڈ کی ویزا درخواستوں پر اثر نہیں پڑے گا، بیرسٹر عمران خورشید

ڈبلن (پ ر) بیرسٹر چوہدری عمران خورشید نے کہا ہے کہ ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے یورپین یونین سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد برطانوی حکومت یورپین یونین کو لزبن ٹریٹی کے آرٹیکل50کے تحت اپنی علیحدگی کی درخواست دے گی۔ اس درخواست کی موصولی کے بعد یورپین کونسل برطانیہ کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ اس سارے پراسس میں دو سال یا اس سے زیادہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ اس عرصے کے دوران کوئی بھی یورپین ملک کسی بھی یورپین شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگاسکتا اور یورپین اور برطانوی شہری دوسرے یورپین ممالک میں آجاسکتے ہیں اور وہاں کام بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئر لینڈ میں بسنے والے ہزاروں برطانوی شہری جو اپنی فیملی کی ویزا درخواستوں کا انتظار کررہے ہیں ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اگر کوئی نئی درخواست بھی کرنا چاہتا ہے تو اس پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے اور آئرش حکومت اس درخواست کو لینے کی پابند ہوگی جب تک کہ برطانیہ ایک معاہدے کے ذریعے یورپین یونین سے علیحدہ نہیں ہوجاتا جس میں دو سال یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں اگر کوئی ابھی بھی (Free Movament Rights) استعمال کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے اور اسے اپنی فیملی کو ویزا درخواست جلد سے جلد جمع کروا دینی چاہیے۔
تازہ ترین