• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد راحت فتح علی خان14اگست کو لندن میں پرفارم کریں گے

لندن( مرتضیٰ علی شاہ)عالمگیر شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے بھتیجے پاکستان کے مشہور گائیک استاد راحت فتح علی پہلی بار O2پر اتوار 14اگست کو اپنے مقبول ترین نغمات لائیو پرفارم کریں گے۔ ٹکٹس کی فروخت جمعہ 22اپریل سے شروع ہوئی جو کہ axs.comپر یا فون نمبر 0844 856 0202یا www.theo2.co.ukسے دستیاب ہیں۔ ان کی پرفارمنس پاکستان اوربھارت کی آزادی ویک اینڈ تقریبات کے عین موقع پر ہوگی جو کہ سال رواں استاد راحت فتح علی خان کا لندن میں واحد شو ہوگا۔
تازہ ترین