• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) ایشیائی سوناچوروں کے خوف سے10000پونڈ مالیت کی فیملی جیولری ساتھ رکھنے والی خاتون کی بغیر لاک کار سے زیورات چوری کرلیے گئے۔ یہ بات بریڈ فورڈ کورٹ کو بتائی گئی۔ جب اسے یہ پتہ چلا کہ اس کی گاڑی سے لال میک اپ بیگ غائب ہے، جس میں اس کی ویڈنگ رنگ اور زیورات کے دیگر آئٹمز تھے تو وہ بے حال ہوگئی اور وہ واپس ٹیک اوے پر آئی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال کرسمس پر پیش آیا تھا۔ پانچ روز بعد رابرٹ انسین اس کا پارٹنر ٹام این ایلن کارل بوٹملے کے ساتھ جیولری فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ جب کسی نے اس جیولری کو ٹچ نہیں کیا تو پھر انہوں نے یہ جیولری بریڈ فورڈ میں گریٹ ہارٹن روڈ پر واقع چاچا جیولرز کو بیچ دی، جس نے جلدی سے یہ زیورات پگھلا دیئے۔ پولیس نے انسین کے پرس سے500پونڈ برآمد کرلیے۔ تینوں افراد کو مسروقہ جیولری کی ہینڈ لنگ بددیانتی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ عدالت نے انہیں12ماہ کا کمیونٹی آرڈر بلا معاوضہ کام کا حکم دیا، جبکہ انسین اور بوٹملے کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو2000پونڈ معاوضہ جبکہ ایلن500پونڈ معاوضے ادا کرے۔ تینوں افراد کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا وہ جیولری فروخت کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے تھے۔ چاچا جیولرز کے باس محمدعلی نے کہا کہ ہمارے سٹاف کے ایک رکن کی غلطی تھی ہمیں اس پر افسوس ہے۔
تازہ ترین