• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل جاویدکی’ تلے والی جوتی‘ ، اب تک 10 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں


سہیل جاویدکی ہدایت کاری میں بننے والی پروموشنل گانے کی ویڈیو ’تلے والی جوتی‘ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ویڈیو کوچند ہی دن میں یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد ویوزحاصل ہوگئے۔

یہ ویڈیو عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم’ جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘ کے پروموشنل گانے پر مبنی ہے۔ فلم کو مشہور مزاحیہ ڈرامہ و فلم نگار واسع چوہدری نے لکھا ہے جبکہ فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں ۔

گانے کے بول احمد علی بٹ نے لکھے ہیں جس پر عارف لوہار ، احمد علی بٹ اور فضا اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے،گانے کی موسیقی کو حاصل قریشی نے ترتیب دیا جبکہ اس کی ویڈیو فلم کی ہدایات کے فرائض سہیل جاوید نے انجام دئیے۔

اس گانے کو پاکستان کے صف اول کے فنکاروں پر فلمایا گیا ہے جن میں ہمایوں سعید،کبریٰ خان، فہد مصطفیٰ، ماورہ حسین،احمد علی بٹ، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان،عمر شہزاد اورعارف لوہار شامل ہیں۔

ویڈیو کی کامیابی پر اس کے ہدایت کارسہیل جاوید نے ’جنگ ‘ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا’ ویڈیو پر کام کرنے کا تجربہ بے حدخوشگوار رہا۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ویڈیو پاکستانی میوزک کی دنیا میں نئے رجحان اور معیار ی ہدایت کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، مجھے ہمایوں سعیدنے جوانی پھر نہیں آنی کے لیے بھی رابطہ کیا تھا لیکن کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث میں اس کی پروموشنل ویڈیو کی ہدایت کاری انجام نہیں دے سکا چنانچہ جب ہمایوں نے اس بار رابطہ کیاتومیں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ مجھے یہ ویڈیو لازمی کرنی ہے نہ صرف اس لیے کیونکہ ہمایوں میرا بہت اچھا دوست ہے بلکہ اس لئے بھی کہ مجھے یہ گاناانتہائی پسند آیااور مجھے معلوم تھا یہ گانا یقینی طور پر ہٹ ہوگا۔‘

سہیل جاویدکسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے متعدد میوزک ویڈیو اورٹی وی کمرشل کی ہدایات دی ہیں جن میں ’جنون‘،’ وائٹل سائنز‘،’ فیوژن‘، سجاد علی،علی حیدر، حدیقہ کیانی و دیگر بڑے نام شامل ہیں۔

سہیل جاوید آج کل اپنے ڈیجیٹل شو ’میٹ اَپ سیزن ٹو ‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین