• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : جیپ پر ہزاروں شہد کی مکھیوں کا حملہ


شہد کی مکھی کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے اور اگر بات کی جائے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی تو اُسے دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اوراُس جگہ سے دور بھاگتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے میں کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک پارکنگ لاٹ میں اچانک ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نہ صرف دھاوا بول لیا بلکہ پارکنگ میں کھڑی ایک جیپ پرہزاروں شہد کی مکھیوں نے ڈیرا جمالیا۔

یوں جیپ پر پانچ ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے وہیں کچھ ایسے مناظر  کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار اور شہد کی مکھیاں پکڑنے والے آئے اورجیپ کو شہد کی مکھیوں سے آزاد کرالیا گیا۔

تازہ ترین