• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ سالانہ امتحانات 2018کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا ہے کہ وہ اپنے ضمنی امتحانات 2018کے فارمزبغیر لیٹ فیس کے 11ستمبر سے28 ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔بورڈ کے مطابق تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے ،تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارمز متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔اس کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارمز جمع کئے جائیں گے۔ بعد ازاں فارمزیکم اکتوبر سے5اکتوبر تک200روپے،8اکتوبر سے 12اکتوبر تک 500روپے اور 15سے19اکتوبر تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا جاتاہے کہ بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی طلباء وطالبات فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل ، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔

تازہ ترین