• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ڈائریکٹر کارفیقی اسپتال کا دورہ، ڈاکٹرز غیر حاضر، لیبارٹری اور کائونٹر بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے شعبہ صحت کے ملازمین کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے ۔ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل نے پیر کو صبح ساڑھے 9بجے سرفراز رفیقی شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ اسپتال کا رجسٹریشن کاؤنٹر بند تھا، تمام کنسلٹنٹس کے کمرے بند تھے ،کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں تھا، لیبارٹری بند تھی، ایڈمن اور اکاؤنٹس میں کوئی ملازم نہیں تھا جبکہ تھیٹر میں بھی طبی عملہ غیر حاضر تھا جس پرڈاکٹر انہوں نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اسپتال کا دورہ کرکے ڈاکٹروں اور ملازمین کو تنبیہ کی تھی لیکن کو ئی اثر نہیں ہوا جس پر ایم ایس سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ہفتے کی رات 3 بجے عباسی شہیدا سپتال کا دورہ کیا تھا اسپتال کے3 ملازم ڈیوٹی سے غائب تھے جنہیں شوکاز جاری کر دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین