• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب زندگی کی اعلیٰ قدروں سے جنم لیتا ہے ، پروفیسر جاذب قریشی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ممتاز شاعر اور نقعاد پروفیسر جاذب قریشی کا معروف ادبی ثقافتی ادارے ’تقدیسِ ادب پاکستان‘ کے ماہانہ مشاعرے کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کہنا تھا کہ اچھا اور سچا ادب زندگی کی اعلیٰ قدروں سے جنم لیتا ہے ۔اس تقریب کے مہما نِ خصوصی معروف شاعر رونق حیات تھے جن کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ حکومت میں ادیبوں کو بھی نمائندگی ملنی چاہیئے ، پچھلی تمام حکومتوں نے ادب اور ادیبوں کو نظر انداز کیا ہے ۔ توقع ہے کہ نئی حکومت ادیبوں اور شاعروںکو اپنی ترجیحات میں شامل کرے گی اور قلم کاروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی۔
تازہ ترین