• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جان محمد بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملیر کی ترقی کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جارہے ہیں ، اس ضمن میں بلدیہ ملیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ممکنہ کو آرڈنیشن کر رہے ہیں بالخصوص دیہی علاقوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ان میں سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی غریب آباد میں جاری ترقیاتی کاموںکے حوالے سے مرکزی دفتر بلدیہ ملیرمیں یوسی چیئرمین پیر صدیق شاہ سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این ایم اینڈ اقبال ڈائری، علاقہ معززین اوربلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین بلدیہ ملیر نے مزید کہا کہ بلاتفریق دیگر جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں کو برابری کی سطح پر فنڈز فراہم کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین