• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن میں کوشاں علما پر پابندی نہیں چاہتے،سعید غنی

کراچی ( استاف رپورٹر)صوبائی وزرا سعید غنی ،سید ناصر حسین شاہ اور فراز ڈیرو نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے، عزاداران، ماتمی جلوسوں، مجالسوں اور ان میں شرکت کرنے والے عوام کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت اور ان کے ماتحت محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،علما کرام کی صوبے میں پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن پر خود وزیر اعلی سندھ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور آج کے اجلاس بھی ان ہی کی ہدایات پر طلب کیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جو علما کرام صوبے میں قیام امن میں کوشاں ہیں چاہے ان کا کسی بھی مسلک سے تعلق ہو ان پر پابندی عائد کی جائے،کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے ماہ محرم الحرام میں خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ کے الیکٹرک، واپڈا، حیسکو اور سیبکو کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اورمجالس کے مقامات کولوڈشیڈنگ سے مستثنعیٰ قرار دیا جائے، سرکاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیو سندھ سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری داخلہ سندھ،کمشنر کراچی، ایڈیشنل کمشنر، تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس کے اعلی افسران اور دیگر افسران کے علاوہ اہل تشیع، اہلنست، دیوبند، اہلحدیث سمیت تمام مسالک کے علما کرام نے شرکت کی، اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام کی جانب سے محرم الحرام کے ساتھ ساتھ ماہ ربیع الاول اور دیگر ماہ مقدس کے حوالے سے سیکورٹی، امن و امان، صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
تازہ ترین