• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کریں،محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو یہ پہلا موقع ملے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے دنیا کی حمایت حاصل کریں، سارے کام چھوڑ کر اس موقع سے فائدہ آٹھائیں اسے ضائع نہ کریں صیح معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی اور نمائندگی کریں ان کے ماضی میں جو اختلافات سابقہ حکمرانوں اور کشمیر کمیٹی پر تھے ان سے بہتر طور پر مسئلہ کشمیر کو پیش کریں اور خطے کی کشیدہ صورت پر دنیا کی توجہ مبذول کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو دو ٹوک اور واضع موقف اختیار کرنا چاہئے امید ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور خواشاہت کے مطابق پاکستان کی پالیسی اور موقف واضع کریں گے تاکہ ان پر کسی کو گلا اور شکوہ نہ رہے۔ وزیر اعظم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاکرات کی جو دعوت دی ہے اس کا تقاضا ہے کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ میز پر آئے اور دونوں ملکوں کے درمیان جو اصل مسئلہ ہے وہ حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن آئے تاکہ دونوں ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر توجہ دے سکیں۔
تازہ ترین