• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان جمعرات 13 ستمبر کو سہ پہر تین بجے سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

تازہ ترین