• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کو ختم کرنیوالوں کا خواب پورا نہیں ہوگا‘جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان حافظ عبدالواحد ہاشمی، جنرل سیکرٹری فضل الرحمان رحمانی، حفیظ اللہ عمرانی، خیراللہ شاہ، سید نور، حافظ عبدالمناف، حافظ بشیراحمد، حافظ عتیق اللہ، نجیب اللہ خالد و دیگر نے کہا ہے کہ کسی کے جانے سے جماعت ختم نہیں ہوگی جمعیت نظریاتی کو ختم کرنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تربیت علامہ حافظ فضل محمد نے کی جو ایک تحریک کا نام ہیں ان کے مشن کو ہم پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ جے ٹی آئی نظریاتی کے کارکن تنظیم کی فعالیت کیلئے دن رات کوششیں کریں۔
تازہ ترین