• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نوازکا انتقال،ایم کیو ایم لندن کی تعزیت

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز نے آزمائش کے کڑے اورمشکل وقت میں نہ صرف مسلم لیگ کی کمان سنبھالی بلکہ تمام ترنامساعد حالات کے باوجود آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ بھی کرتی رہیں،دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔

تازہ ترین